حیدرآباد۔یکم مارچ(اعتماد نیوز)تشکیل تلنگانہ کے سلسلہ میں تلگو دیشم کے
صدر کی غیر واضح موقف کی وجہ سے ضلع رنگا ریڈی میں تلگو دیشم کمیٹی بحران
کا شکار ہو گئی ہے۔ چنانچہ تلگو دیشم کے لئے مرد آہن ثابت ہونے والے تانڈور
کے رکناسمبلی جو ضلع رنگا ریڈی کے تلگو دیشم صدر بھی تھے انکے ٹی آر ایس
میں شمولیت کے بعد اس پارٹی میں نا قابل تلافی نقصان دیکھا جا رہا ہے۔
چنانچہ اس سلسلہ میں صدر تلگو دیشم این چندرا بابو نائیڈو رنگا ریڈی کے
قائدین کے ساتھ اہم اجلاس کو این ٹی آر ٹرسٹ بھون میں اجلاس منعقد کیا۔ اور
ضلع رنگا ریڈی میں پارٹی کے صدر کے تقرر سے متعلق مقامی قائدین سے بات چیت
کر رہے ہیں۔